ممبئی: بالی ووڈ کی فٹنس کوئین دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی یادداشت چلی گئی تھی۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں سالہا سال کی اداکارہ دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم بھارت کی شوٹنگ کے دوران سر پر گرنے کی وجہ سے وہ اپنی یادداشت کھو بیٹھیں۔۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ فلم میں اپنے کردار کی مناسبت سے وہ جماسٹکس شوٹنگ کرارہی تھیں کہ اسی دوران وہ سر کے بل جاگری، اس حادثے کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ آئی اور یاداشت چلی گئی تھی دیشا نے بتایا کہ ان کی یادداشت مکمل طور پر بحال ہونے میں 6 ماہ کا عرصہ لگا اور اس دوران ان کا علاج جاری رہا جس کے بعد ا نہوں نے فلم کی شوٹنگ مکمل کی۔
انٹرٹینمنٹ
سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے یادداشت چلی گئی تھی دیشا پٹانی
- by web desk
- نومبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1462 Views
- 3 سال ago