تازہ ترین

عمران خان کا صدر کو خط حملے کے ذمہ داروں کے محاسبے کا مطالبہ

عمران خان کا صدر کو خط حملے کے ذمہ داروں کے محاسبے کا مطالبہ

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر ملک میں آئین و قانون سے انحراف روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرایا گیا ہے، قوم میری حقیقی آزادی کی پکار پر کھڑی ہوچکی ہے، ہمیں جھوٹے الزامات، حراسگی، بلاجواز گرفتاریوں حتی کہ زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم، وزیر داخلہ سمیت تین اعلی شخصیات کا نام لے کر کہا کہ ان کا میرے قتل کا منصوبہ میرے علم میں آیا، گزشتہ ہفتے مارچ کے دوران اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی گئی، اللہ نے مجھے بچایا۔ عمران خان نے کہا کہ بطور سربراہِ ریاست اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر کے طور پر آپ سے التماس ہے کہ قومی سلامتی سے جڑے ان معاملات کا فوری نوٹس لیں، اپنی قیادت میں ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات، ان ذمہ داروں کے محاسبے کا اہتمام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے