ماسکو: پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں جس میں روسی حکام کے ساتھ خام تیل کی مقدار، قیمت اور روٹ سے متعلق بات ہوئی ہے۔ ،ذرائع پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ مذاکرات کے اختتام پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق پاکستان وفد روسی حکام سے مذاکرات کے بعد ہفتے کو وطن واپس پہنچے گا۔