پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا لکی مروت میں تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت ہوا ہے۔ بیٹنی کے علاقے میں دریافت ہونے والے کنوئیں سے یومیہ ایک ہزار بیرل تیل حاصل ہو گا، کنویں میں 4 ہزار 3 سو میٹر گہرائی پر تیل اور گیس نکلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے کنوئیں سے گیس کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، سوئی ناردرن گیس کو بھی یہاں سے گیس کی فراہمی شروع کر د ی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہاں سے نکلنے والے خام آئل کی ریفائنری کو ترسیل کا بھی آغاز کر دیا گیاہے۔