پاکستان

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہاس میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہوگا۔ اجلاس میں عسکری حکام دہشتگردی اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم کی زیر صدارت جمعہ کے روز ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سروسز چیفس، سکیورٹی حکام، وزیر خارجہ ، وزیر داخلہ ، وزیر دفاع ،وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات ونشریات شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے