پاکستان

الیکشن کمیشن کی 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے معذرت عدالت کا اظہار برہمی

الیکشن کمیشن کی 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے معذرت عدالت کا اظہار برہمی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگ لی۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ملتوی کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ لا افسران، اٹارنی جنرل اشترو اوصاف، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن 31 دسمبر کو انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے؟ جس پر الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ مشکل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے