دنیا

اقوام متحدہ کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سربراہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین میں 36 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ یہ عمل اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق منصفانہ امن کی جگہ نہیں لے سکے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی آرتھوڈوکس کرسمس کیموقع پر کی گئی ہے۔ کریملن سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روحانی رہنما کرل کی درخواست پر روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ 6 جنوری دن 12 بجے سے 7 جنوری رات 12 بجے تک سیزفائر رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے