سا ئنس و ٹیکنالوجی

اب خواتین آرام سے اونچی ایڑھیوں کے جوتے پہن سکیں گی

اب خواتین آرام سے اونچی ایڑھیوں کے جوتے پہن سکیں گی

روم: جوتوں کے ایک مشہور ڈیزائنر نیایک ایساجوتے کا پتاوا بنایا ہے جس کو لگا کر خواتین آرام سے اونچی ایڑھیوں کے جوتے پہن سکیں گی۔ اطالوی کمپنی گیٹ-ٹیک کی جانب سے بنایا جانے والا یہ پتاوا چلنے کے دوران پیر کو آرام بخشتا ہے اور پیر پر پڑنے والے دبا کو تقسیم کرتا ہے۔ اسٹیلیٹو (خواتین کے باریک اور اونچی ایڑھی والے جوتے) کے اندر لگائے جانے کی وجہ سے یہ نہ تو ظاہر ہوتا ہے اور نہ ہی جوتے سے اکھڑ سکتا ہے۔ یہ ڈیزائن ایک اطالوی ڈیزائنر ڈیئگو ڈولچینی نے بنایا ہے۔ ڈیئگو بالمین، ڈولچے & گبانا اور گوچی سمیت کئی برانڈز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ یہ ایجاد رواں ہفتے لاس ویگس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کیا جارا ہے۔ تاہم، یہ بات مبہم ہے کہ اس پتاوے کے ساتھ جوتے فروخت کے لیے کب دستیاب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے