تجارت

جنوری میں اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی ترسیلات زر میں کمی ریکارڈ

جنوری میں اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی ترسیلات زر میں کمی ریکارڈ

کراچی: اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ ماہ بھیجی گئی ترسیلات زر میں سالانہ اور ماہانہ دونوں بنیادوں پر کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ جنوری 2023 میں اوررسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 13.14فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ اوور سیز پاکستانیوں نے گزشتہ ماہ ایک ارب 89کروڑ49 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں۔ سالانہ کے علاوہ ماہانہ بنیاوں پر بھی اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں کمی ہوئی ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ جنوری 2023 میں ترسیلات زر 9.99فیصد کم ہوئی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے جولائی تا جنوری 2022-23 میں 16 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بھجوائی جانے والی 17 ارب 98 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے