موبائل کمپنیز اپنے فون کی پائیداری اور معیار کی جانچ کے لیے مختلف سائنسی طریقے اپناتی ہے۔مگر ایک موبائل کمپنی نے فون کی پائیداری کو دیکھنے کے لیے انوکھا طریقہ آزمایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی نے اپنے تیار کردہ اسمارٹ فون کی پائیداری دکھانے کے لیے اسمارٹ فون کو کھولتے شوربے میں ہی میں ڈال دیا۔وائرل ویڈیو جس میں ایک موبائل فون تیار کرنے والی کمپنی انتظامیہ کو عوام کے سامنے اپنی کمپنی کے تیار کردہ اسمارٹ فون کی پائیداری کا مظاہرہ دکھایا گیا۔ویڈیو کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ چین کی ایک کمپنی نے موبائل لانچ کیا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی کہ موبائل فون بنانے کمپنی حقیقت میں کس ملک کی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مائیک پکڑا شخص کمپنی کی ساتھی ملازمہ سے چلتا ہوا موبائل عوام دکھانے کا کہتا ہے، متعلقہ خاتون موبائل عوام کو دکھانے کے بعد سامنے رکھے چولہے پر ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیتی ہے۔پھر کچھ دیر بعد موبائل کو سب کے سامنے ابلتے ہوئے سالن سے نکال کر ٹشو پیپر کی مدد سے صاف کیا جاتا ہے اور پھر وہاں موجود لوگوں کو موبائل چلا کر بھی دکھایا جاتا ہے جو بالکل ٹھیک طرح کام کر رہا ہوتا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
اسمارٹ فون کی پائیداری دکھانے کیلئے کُھولتے سالن میں ڈالنے کا تجربہ
- by web desk
- ستمبر 6, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 162 Views
- 3 مہینے ago