پاکستان

حملوں کا خدشہ سیکیورٹی اداروں کا الیکشن کمیشن کو انتخابات نہ کروانے کا مشورہ

حملوں کا خدشہ سیکیورٹی اداروں کا الیکشن کمیشن کو انتخابات نہ کروانے کا مشورہ

آئی ایس آئی، آئی بی اور سی ٹی ڈی نے حملوں کے خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات نہ کرانے کا مشورہ دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدرات انتخابات کے انعقاد اور سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئی ایس آئی کی جانب سے سیکٹر کمانڈر اسلام آباد، سیکٹر کمانڈر پنجاب اور سیکٹر کمانڈر خیبر پختونخوا، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی طرف سے جوائنٹ ڈائریکٹر پنجاب اور جوائنٹ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب اور ڈی آئی جی خیبر پختونخوا نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سیکورٹی اداروں نے سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے