اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی ایسے مخدوش حالات نہیں دیکھے، عدلیہ سمیت ہر ادارہ تقسیم ہوچکا، اداروں کی بے توقیری کی جارہی ہے۔ سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جو اپنی غلطی تسلیم کرے، ماضی میں شدید اختلافات کے باوجود تمام سیاست دان پاکستان کے مفاد میں اکٹھے ہوجاتے تھے، 2014 میں پاکستان میں دہشت گردی عروج پر تھی اس وقت کے وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی میں تمام سیاست دانوں کو اکٹھا کیا اور سانحہ اے پی ایس میں بھی سب سیاست دان اکٹھے ہوگئے تھے۔ وزیراعظم ںے کہا کہ فروری 2019 میں بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، میری کمر کی تکلیف کا مذاق اڑایا گیا،