پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔‌ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کر رکھا ہے، عدالتی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جمعرات کی صبح ساڑھے 8 بجے پیش ہوں۔‌عدالت کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور وکلاء کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے تھے، عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کیس آج سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔‌یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے 7 روز میں سیشن کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے