علاقائی

فیصل آباد: فوڈ ڈلیوری بوائے سے مٹن کڑاہی، رقم لوٹ لی گئی

فیصل آباد: فوڈ ڈلیوری بوائے سے مٹن کڑاہی، رقم لوٹ لی گئی

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے فوڈ ڈلیوری بوائے کو بھی نہیں چھوڑا، اس سے 2 کلو مٹن کڑاہی، نان اور سوفٹ ڈرنکس لوٹ کر لے گئے۔‌فیصل آباد پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے سے 6900 روپے کی نقد رقم بھی چھین لی۔ مدعی ڈلیوری بوائے ادریس کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈی گراؤنڈ کے قریب آرڈر منگوایا، پھر سب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فیصل آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے