پاکستان تازہ ترین

پارلیمانی کمیٹی اجلاس،جسٹس منصور کے نامزدگی پر قیاس آرائیاں

پارلیمانی کمیٹی اجلاس،جسٹس منصور کے نامزدگی پر قیاس آرائیاں

اسلام آباد: چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے، قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سفارش کی جائے گی یا مخصوص سیٹوں کے حوالے سے ان کے 12 جولائی کے فیصلے کی بنا پر انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

ان کے اس فیصلے نے ن لیگ ، پی پی اور دیگر پارٹیوں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 78 سیٹوں سے محروم کیا تھا، کمیٹی جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اخبر اور جسٹس یحییٰ آفریدی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی۔

کابینہ کے ایک رکن نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگلے چیف جسٹس کی نامزدگی میں کمیٹی میں موجود پیپلز پارٹی کے ارکان کی رائے اہم ہوگی، بلاول بھٹو زرداری ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس ہوں گے، تاہم وکلا کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی میں طاقتور حلقوں کا کردار بھی اہم ہے۔

جسٹس منصور ایک آزاد خیال جج ہیں اور طاقتور حلقوں میں کبھی پسند نہیں کیے گئے، ابہام اس وقت پیدا ہوگا اگر نامزد کیا گیا جج چیف جسٹس بننے سے انکار کردیتا ہے، دو سابق اٹارنی جنرلز کا خیال ہے کہ اگر کسی ایک نے انکار کردیا تو باقی دو کے درمیان میں سے نامزدگی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے