تجارت

اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس 86 ہزار ، 862 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دسمبر 2025: اسٹاک مارکیٹ کے 127000 تک پہنچنے کا امکان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں415 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس تاریخ کی تاریخ کی نئی بلند ترین 86 ہزار 862 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہوا ہے ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے