نامزد چیف جسٹس یحییٰ آ فریدی کی تقریب حلف برداری آج 11 بجے ایوان صدر میں ہو گی، صدر مملکت آصف علی زرداری نامزد چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سروسز چیفس نامزد چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے، ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں جبکہ وفاقی وزراء بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔
تقریب حلف برداری کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آ فریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔
صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی ہے، صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔