دنیا

کملا ہیرس نے ٹرمپ کے خواتین سے متعلق بیان کو توہین آمیز قرار دیدیا

کملا ہیرس نے ٹرمپ کے خواتین سے متعلق بیان کو توہین آمیز قرار دیدیا

امریکی صدارتی الیکشن میں حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ خواتین کے بارے میں ٹرمپ کا بیان ہم سب کے لیے توہین آمیز ہے۔

عالمی خبر رساں اداے کے مطابق کملا ہیرس نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خواتین کی حفاظت کرنے کے دعوے چاہے ’’خواتین اسے پسند کریں یا نہ کریں‘‘ ظاہر کرتا ہے کہ وہ خواتین کے بنیادی حقوق تک کو نہیں سمجھتے ہیں۔

کملا ہیرس نے کہا کہ میں ریپبلکن کے صدارتی امیدوار کو بتادینا چاہتی ہوں کہ خواتین بشمول اپنے جسم، زندگی کے تمام فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہیں۔

ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کی آزادی یا خواتین کی ذہانت کا احترام نہیں کرتے اس لیے وہ یہ نہیں سمجھ سکتے کہ خواتین اپنے فیصلے خود بھی لے سکتی ہیں۔

کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خواتین کی پسند یا ناپسند کو بالائے طاق رکھنے سے متعلق بیان میرے خیال میں ہر ایک کے لیے توہین آمیز ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی میں کہا کہ مجھے میری ٹیم نے منع کیا تھا کہ میں یہ جملہ ادا نہ کروں لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ خواتین کو پسند ہو یا نہ ہو لیکن میں ان کی حفاظت کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے