تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم

عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی بڑی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کی کمی سے 2752ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 284700روپے کی سطح پر آگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کی کمی سے 244084روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کی کمی سے 3430روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے کی کمی سے 2940.67روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے