تجارت

اسٹاک ا یکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند سطح پر پہنچ گیا

دسمبر 2025: اسٹاک مارکیٹ کے 127000 تک پہنچنے کا امکان

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند سطح کو چھو گیا۔

بدھ کے روز بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد نظر آیا اور کاروبار کا آغاز 322 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جب مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 92627 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں گزشتہ دنوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب رہا اور ایک موقع پر انڈیکس میں 662 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی جس سے انڈیکس بڑھ کر 92966 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے باعث کاروبار کا اختتام 92406 پوائنٹس کی سطح پر ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے