وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کو 47واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے کہا ’ٹرمپ کو دوبارہ امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔