دنیا

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ سے دل دہلا دینے والی خبر!

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ سے دل دہلا دینے والی خبر!

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں خطرناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، ریسکیو عملے آگ تاحال نہ بجھا سکے۔ جنوبی افریقی پارلیمنٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، متعلقہ اداروں نے آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ترجمان ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر آگ کے باعث دیواروں پر دراڑیں پڑیں جبکہ چھت بھی زمین پر گر پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں اراکین کے بیٹھنے کی جگہ بھی مکمل تباہ ہو گئی۔

دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں پارلیمنٹ کی عمارت میں لگی آگ سے نکلنے والا دھواں کئی میل دور سے دیکھا جاسکتا ہے۔ فائر اینڈ ریسکیو سروس کے اہلکاروں نے کہا کہ قالین اور لکڑی کے فرش کی وجہ سے آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب پارلیمنٹ میں آتشزدگی کے الزام مین ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے