لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کی تصویر جاری کر دی ہے۔
پولیس نے موہنی روڈ پر نصب کیمروں سے حملہ آوروں کی تصویر حاصل کی۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال یاسین پر حملہ کرنے والوں نے سبز اور کالی جیکٹس پہن رکھی ہیں۔
پولیس کے مطابق بلال یاسین پر حملہ کرنے والوں کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان ہیں، حملہ آوروں نے واقعے کی جگہ سے تھوڑی دور جا کر چہروں سے نقاب ہٹائے۔ یاد رہے کہ بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں استعمال ہونے والا پستول جائے وقوعہ پر ہی گر گیا تھا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلال یاسین پر حملہ کرنے والوں کے قریب ہیں، انہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔