کھیل

ٹی20 ورلڈکپ، پہلا سیمی فائنل، جنوبی افریقا پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

ٹی20 ورلڈکپ، پہلا سیمی فائنل، جنوبی افریقا پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

ٹرینیڈاڈ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار میگا ایونٹ کے فائنل مٰں جگہ بنا لی ہے۔‌جنوبی افریقا نے افغانستان کا 56 رنز کا آسان ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔‌پروٹیز کے کوئنٹن ڈی کوک واحد بیٹر تھے جو 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہینڈرکس 29 اور کپتان ایڈن مارکرام 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔‌جنوبی افریقا کی گرنے والی واحد وکٹ فضل حق فاروقی نے حاصل کی۔‌ٹرینیڈاذ کے برائن لارا اسٹیڈم میں میگا ایونٹ کے اس پہلے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوورز میں صرف 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔‌پروٹیز بولرز کی عمدہ بولنگ کے سامنے کسی افغانی بیٹر کا بلا چل نہ سکا، افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی واحد بیٹسمین تھے جو ڈبل فیگر میں داخل ہوئے انہوں نے 10 رنز بنائے۔ جبکہ تین کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ رحمان اللہ گرباز صفر، ابراہیم زردان 2، گلبدین نائب 9، محمد نبی صفر اور خروٹے صرف 2 رنز بنا سکے۔‌کریم جنت اور راشد خان نے 8،8 رنز بنائے، نور احمد صفر اور نوین الحق نے 2 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور مارکو جینسن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رباڈا اور اینرچ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔‌تاریخ میں پہلی مرتبہ افغانستان کی ٹیم نے میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔‌
اسکواڈ:
‌افغانستان: رحمان اللہ گرباز۔ ابراہیم زردان، عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیالیہ خروٹے، نور احمد، نوین الحق، فضل حق فاروقی‌
جنوبی افریقا: کوئنٹن ڈی کوک، رضا ہینڈرکس، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹن اسٹبز، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو رباڈا، اینرچ نورٹجے، تبریز شمسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے