کھیل

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی۔‌نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 428 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 326 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل 2015 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے 417 رنز بنائے تھے۔‌میچ کے دوران جنوبی افریقا کے تین بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ وینڈر ڈوسن نے 108 ، ایڈم مارکرم نے 106 اور کوئنٹن ڈی کاک نے 100 رنز بنائے۔‌ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا جنہوں نے 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ اس سے قبل 2011 کے ورلڈ کپ میں کیون و برائن نے50 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔‌سری لنکا کیخلاف جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں رہا، کپتان ٹمبا بووما محض 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم کوئنٹن ڈی کاک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے دوسری وکٹ کیلیے 204 رنز کی شراکت قائم کی۔‌ڈی کاک 100 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، وین ڈیر ڈوسن 108 کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر 39 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، ہینرک کلاسن نے 32 رنز بنائے۔‌سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتھیرانا، ڈینوتھ ویلالگے اور دلشان مدوشنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔‌ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ بھی جلدی گر گئی۔ ایک رن کے مجموعی اسکور پر اوپنر پاتھم نسانکا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 67 کے مجموعی اسکور پر گری جب دوسرے نمبر کے اوپنر بھی محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم تیسرے نمبر پر آنے والے کوشل مینڈس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا۔‌کوشل مینڈس نے 42 گیندوں پر 76 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ انکی اننگز میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ دیگر بلے بازوں میں چارتھ اسالنکا 79، داسن شناکا 68 اور کاسن راجیتھا 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔‌جنوبی افریقا کی جانب سے گریلڈ کوئیڈزی نے 3، مارکو جانسن اور کگیسو ربادا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔‌قبل ازیں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ رات میں اوس پڑنے کا امکان ہے اس لیے بالنگ کرنا چاہتے ہیں، انجریز سے ٹیم متاثر ہوئی لیکن جیت کیلئے پر عزم ہیں۔‌اس موقع پر جنوبی افریقی کپتان ٹمبا بووما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر حریف کو پریشر میں لائیں۔
‌سری لنکا کا اسکواڈ
‌کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، کسن راجیتھا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پتھیرانا اور ڈینوتھ ویلالگے
‌جنوبی افریقہ کا اسکواڈ
‌کپتان ٹمبا بووما، کوئنٹن ڈی کاک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے