کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 1657 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 950روپے اور 814 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 148300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 127143روپے کی سطح پر آگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔