پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے شاہ رگ میں کمان پاس کے قریب سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگردہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے فرار ہونے کے تمام راستے بند کردئیے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے