ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اگر مگر کا شکار پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اگر مگر کا شکار پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے سڈنی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فخر زمان کی انجری وہ ہی ہے جو ایشیا کپ میں تھی۔ ڈاکٹر نجیب سومرو نے کہا کہ میڈیکل پینل تمام صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فخر زمان کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، امید ہے وہ جلد انجری سے نجات حاصل کرلیں گے، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان پر زیادہ رسک نہیں لیں گے۔ ڈاکٹر نجیب سومرو نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو انجری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، ٹیم کے باقی تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے