پاکستان

وزیراعظم آج چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم آج چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، وزیراعظم آج چینی صدر اور وزیراعظم سے وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔ دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کے ساتھ، 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق دورے میں چینی حکام سے پاکستان ریلوے کے موجودہ نظام کو بہتر کرنے اور کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنانے پر بھی بات ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی قیادت کے ساتھ بات چیت میں توجہ سی پیک پر مرکوز ہوگی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ، سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے