کراچی: ڈالر کے انٹربینک ریٹ 26پیسے کی کمی سے 221.66روپے ہوگئے تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 227.75روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمت بڑھنے اور درآمدی ادائیگیوں کے دبا سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بڑھکر 222.10روپے کی سطح پر بھی ریکارڈ کئے گئے،تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹتے ہی ڈالر نے یوٹرن لیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں چین اور سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ پیکیج کے لیے صرف حامی بھرنے کی اطلاعات زیرگردش ہیں اگر ان دونوں ممالک سے باضابطہ طور پر اعلان کردیا جائے تو ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے امکانات ہیں۔