انٹرٹینمنٹ

ایلون مسک کے آتے ہی امبر ہرڈ کے بعد جی جی حدید نے بھی ٹوئٹر چھوڑ دیا

ایلون مسک کے آتے ہی امبر ہرڈ کے بعد جی جی حدید نے بھی ٹوئٹر چھوڑ دیا

نیویارک: ایلون مسک کیکنٹرول سنبھالتے ہی ایمبر ہرڈ کے بعد کے بعد معروف امریکی ماڈل جی جی حدید نے بھی ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ جی جی حدید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کسی ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹر چھوڑ نے کے اعلان کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خود بھی ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا جی جی نے لکھا کہ میں نے آج اپنا ٹوئٹر اکانٹ غیر فعال کر دیا ہے۔ جی جی حدید نے مزید لکھا کہ ویسے تو میرا اکانٹ کافی وقت سے غیر فعال ہے لیکن یہ فیصلہ خاص طور پر ٹوئٹر کے نئی لیڈرشپ ایلون مسک کی وجہ سے کیا ہے۔ امریکی ماڈل نے کہا کہ ٹوئٹر نفرت اور تعصب کا سب سے بڑا ذخیرہ بنتا جا رہا ہے، اب یہ ایسا پلیٹ فارم نہیں رہا جہاں میں رہ سکوں۔ انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر پر موجود اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں جن سے ایک دہائی سے پیار کا رشتہ استوار رہا لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ یہ کسی کے لیے محفوظ جگہ ہے اور نہ ہی کوئی ایسا سماجی پلیٹ فارم جس کا نقصان کم اور فائدہ زیاد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے