پاکستان

راولپنڈی پی ٹی آئی کا دھرنا آج بھی جاری تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند

راولپنڈی پی ٹی آئی کا دھرنا آج بھی جاری تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند

راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں پی ٹی آئی کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف راولپنڈی کے مری روڈ پر پارٹی کارکنوں کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے سڑک بند ہونے سے ٹریفک کا نظام آج بھی درہم برہم ہے جب کہ دھرنے کی وجہ سے شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان گزشتہ رات سے مری روڈ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ مرکزی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد جانے والا راستہ بھی بند ہے۔ احتجاج کے باعث مری روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ اور شمس آباد کے قریب کاروباری مراکز مکمل بند ہیں جب کہ جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے مری روڈ اقبال پارک کے مقام پر بھی دونوں جانب سے بند ہے۔ اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ، پیرودھائی موڑ روڈ اور سلپ ٹرن کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ادھر ٹیکسلا جی ٹی روڈر تہ شاہ مارگلہ کے مقام پردونوں اطراف سے بندہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے