تجارت

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز سبسڈی میں 25ارب تک کٹوتی کا فیصلہ

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز سبسڈی میں 25ارب تک کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 63 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ رواں مالی سال کے بقیہ عرصے میں دی جانے والی سبسڈی میں 15ارب روپے کی کمی کی جاسکے۔ چار لاکھ غریب ترین افراد قیمتوں میں اس اضافے سے متاثر نہیں ہوں گے۔یہ فیصلہ بدھ کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک ذریعے کے مطابق فیصلہ توثیق کے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد 16نومبر سے نافذالعمل ہوجائے گا۔ ایک اور ذریعے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو دی جانے والی ماہانہ سبسڈی 54 فیصد کم کرکے 3.6 ارب کے بجائے 1.65ارب روپے کردی جائے گی۔اس طرح ماہانہ سبسڈی میں تقریبا دو ارب روپے کی کمی ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے