صحت

ایک سال سے زائد عرصے کورونا سے متاثر رہنے والا مریض بلآخر صحت یاب ہوگیا

ایک سال سے زائد عرصے کورونا سے متاثر رہنے والا مریض بلآخر صحت یاب ہوگیا

ایک سال سے زائد عرصے تک کورونا سے متاثر رہنے والا مریض بلآخر صحت یاب ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ411 دن سے مسلسل کورونا وائرس سے لڑنے والے ایک 59 سالہ شخص کا برطانوی ماہرین نے کامیاب علاج کر لیا۔ برطانوی ماہرین نے مذکورہ شخص کا ایک سال کے طویل عرصے تک چلنے والا طریقہ علاج پیر ریویو اکیڈمی جریدے کلینیکل انفیکشن ڈیزیز میں شائع کیا ہے۔ سائنسدانوں نے شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا کہ کیسے یہ شخص اتنے طویل عرصے تک کورونا وائرس میں مبتلا رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ مریض کورونا کا شکار ہونے سے قبل گردوں کی پیوند کاری سے گزرا تھا جس کے باعث اس کا مدافعتی نظام کمزور ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے