تازہ ترین

عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں بات غلط ہو تو استعفی دوں گا رانا ثنا اللہ

عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں بات غلط ہو تو استعفی دوں گا رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان سے متعلق اپنا دعوی غلط ثابت ہونے پر استعفی دینے کا اعلان کردیا رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے زخموں کی تحقیقات کیلیے آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے دوران گفتگو کہا کہ اگر عمران خان کو 4 گولیاں لگنا ثابت ہوجائے تو وہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میری بات درست ثابت ہوجائے تو عمران خان سیاست چھوڑ دیں۔ صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہیں 6 آدمی مل جائیں تو وہ 6 گھنٹوں میں حقائق سامنے لے آئیں گے۔ وزیر داخلہ نے 6 آدمیوں کے نام بتائے اور کہا کہ ارشد شریف قتل کیس میں تفتیش کے لیے ہمیں فیصل واوڈا، مراد سعید، طارق وصی، سلمان اقبال، وقار اور خرم تفتیش کے لیے مل جائیں تو وہ سارے حقائق سامنے لے آئیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے