بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لڑکی کے قتل اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتل کو سخت ترین اور مثالی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا نامی 26 سالہ لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کر کے اس کے کم و بیش 35 ٹکرے کر دیے جنہیں اس نے دہلی میں جگہ جگہ پھینک دیے۔ جہاں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے وہیں اداکارہ سوارا بھاسکر نے ملزم کو سخت ترین اور مثالی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر سوارا نے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ اس کیس کی ہولناکی کو بیان کرنے کے لیے بھی ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
سوارا بھاسکر کا اپنے پارٹنر کو قتل کرنے والے کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ
- by web desk
- نومبر 15, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1251 Views
- 2 سال ago