وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔