تازہ ترین

حکومت کا عمران خان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کا اعلان

حکومت کا عمران خان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے بڑھکیں مارنے سے بات ختم نہیں ہوگی انہیں اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کا نام مختلف کیسز میں بار بار کیوں آرہا ہے، عمران خان کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوست ملک کے تحفے بیچ کر ملکی وقار کا مذاق اڑایا گیا، عمران خان چاہتے ہیں سارے شور میں کرپشن دب جائے اور سب اسے بھول جائیں مگر اب ان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کی منی لانڈرنگ کا واضح ثبوت ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عدالت جائیں سارا ریکارڈ قوم کے سامنے آجائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس شخص کی پوری کوشش ہے ملک دیوالیہ ہوجائے، عمران خان نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے توشہ خانہ کے قواعد میں تبدیلیاں کیں۔ وزیر دفاع نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد حملے پر قانونی کارروائی نہ ہونے پر پی ٹ آئی کے سربراہ وزیراعلی پنجاب سے جواب طلب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے