لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ پنڈی پہنچنے کی تاریخ کا اعلان ہفتے کو کریں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی رہنماں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کابینہ کے وزرا نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مستقبل میں انتخابات کیلیے حکومت پر عوامی دبا بڑھانے، ایف آئی آر ، ارشد شریف اور اعظم سواتی کے حوالے سے قانونی جنگ مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی اجلاس کے بعد اسد عمر نے بتایا کہ عمران خان لانگ مارچ کے پنڈی آمد کی تاریخ کا اعلان ہفتے کو کریں گے، تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہفتے کو روات پہنچے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی لیڈرشپ اجلاس ہوا، عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی لیڈرشپ اجلاس ہوا، آج لانگ مارچ کے بارے میں چئیرمین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طے ہوا کہ یہ مارچ معمول کے مطابق جاری رہے گا، ہفتہ کے روز عمران خان پنڈی پہنچنے سے متعلق اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیرآباد سے دوبارہ شروع ہونے والا پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہلم پہنچ گیا ہے۔