سا ئنس و ٹیکنالوجی

ٹی ریکس ڈائنوسار ممکنہ طور پر 15 ہزار کلو گرام وزنی ہوا کرتے تھے تحقیق

ٹی ریکس ڈائنوسار ممکنہ طور پر 15 ہزار کلو گرام وزنی ہوا کرتے تھے تحقیق

اوٹاوا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ڈائنو سار کا بادشاہ ٹائرینوسارس ریکس بالمعروف ٹی ریکس ممکنہ طور پر 15 ہزار کلو گرام وزنی ہوا کرتے تھے۔ یہ وزن اس سے قبل لگائے جانے والے اندازے سے 70 فی صد زیادہ ہے۔ کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے کینیڈین میوزیم آف نیچر کے محققین نے ایک ماڈل تشکیل دیا جس نے اس ڈائنو سار کے ممکنہ طور پر سب سے بڑے حجم کے متعلق بتایا۔ ایک اندازے کے مطابق زمین پر ڈھائی ارب ڈائنو سار موجود تھے جن میں سے اب تک صرف 32 بڑے ٹی ریکس دریافت ہوئے ہیں۔ ان میں سب سے بڑا ٹی ریکس اسکاٹی ہے جس کا وزن 8800 کلوگرام سے زیادہ تھا اور یہ 13 میٹر سے زیادہ لمبا تھا۔ یہ ڈائنو سار موجودہ شمالی امریکا کے مغربی علاقے میں 6 کروڑ 80 لاکھ سے 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے موجود تھا۔ تاہم، محققین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والے ٹی ریکس کے ڈھانچے اس نسل کی ممکنہ طور پر درست نمائندگی نہیں کرتے اور جو ڈھانچے دریافت نہیں ہوئے وہ شاید اِن سے بہت بڑے ہوں۔ تحقیق میں ماہرینِ باقیات جورڈن میلن اور ڈاکٹر ڈیو ہون نے پہلے ٹی ریکس کی آبادی اور اوسط عمر کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے