وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کو انٹرویو کے دوران رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے ہی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر الزامات لگا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ملک دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔