صحت

ورزش چھاتی کے سرطان سے بچ جانے والوں میں موت کے خطرات کم کردیتی ہے تحقیق

ورزش چھاتی کے سرطان سے بچ جانے والوں میں موت کے خطرات کم کردیتی ہے تحقیق

کیلفورنیا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تھوڑی مقدار میں مگر مسلسل کی جانے والی ورزش چھاتی کے سرطان سے بچ جانے والوں میں موت کے خطرات کو 60 فی صد تک کم کرسکتی ہے۔ کیلیفورنیا میں سائنس دانوں نے ایک تحقیق میں 315 پوسٹ مینو پوزل خواتین (وہ خواتین جو مخصوص ایام کے دور سے گزر چکی ہوں) کا معائنہ کیا جو چھاتی کے سرطان سے بچ گئیں تھیں۔ ان خواتین میں بیماری کی ابتدائی تشخیص کم از کم دو سال قبل ہوئی تھی۔ محققین نے تحقیق کے شرکا کے انٹرویو 2013 سے 2015 کے درمیان لیے اور ان کا معائنہ ان شرکا کی موت یا رواں سال اپریل میں مطالعے کے اختتام تک جاری رکھا۔ سرگرمیوں کے سوالنامے میں ایک ہفتے میں کم از کم 15 منٹ کی ورزش کے دورانیے کو دیکھا گیا۔ شرکا، جن کی اوسط عمر 71 برس تھی، کو ان کی ورزش کی مقدار کی بنیاد پر تین گروپس یعنی فعال، متعدل فعال یا ناکافی فعال میں تقسیم کیا گیا۔ وہ لوگ جنہوں نے سات دنوں کے دورانیے میں تسلسل کے ساتھ 15 منٹ سے کم وقت ورزش کی ان کو ناکافی فعال سمجھا گیا۔ جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ فعال اور معتدل فعال لوگوں میں موت کے خطرات 60 فی صد تک کم تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے