تازہ ترین

آرمی چیف کا تقرر وہ کریں گے جن کا اختیار ہے فضل الرحمان

آرمی چیف کا تقرر وہ کریں گے جن کا اختیار ہے فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر جن کا اختیار ہے وہ فیصلہ کریں گے، عمران خان کا لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے، لانگ مارچ کرکے کہتے ہیں اپنی مرضی کا آرمی چیف لائیں گے، آپ سیاسی قیادت کو بلیک میل کررہے ہیں۔،، انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان سیاست کا حصہ رہے گا، ویڈیو لیک جیسی گند آتی رہے گی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو درپیش چینلنجز سے نمٹنے کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، ملک کے اداروں پر ہمیں اعتماد کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب محمد بن سلمان پاکستان آ رہے تھے تو دھرنے کا اعلان کردیا، یہ کیا معاملات ہیں، لانگ مارچ کرکے کہتے ہیں اپنی مرضی کا آرمی چیف لائیں گے، آپ سیاسی قیادت کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آئین کے تحت جس کو اختیار ہے وہ تعیناتی کرے، آرمی چیف جو بھی آئے گا، جن کا اختیار ہے وہ فیصلہ کریں گے، ملک میں ادارے، عدالتیں اور تفتیشی افسران موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے