پاکستان

ارشد شریف قتل کیس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے خط پر مراد سعید کا جواب

ارشد شریف قتل کیس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے خط پر مراد سعید کا جواب

اسلام آباد: مقتول صحافی ارشد شریف قتل کیس میں تحقیقات کے لیے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے رہنما تحریک انصاف مراد سعید کو ارسال کیے گئے خط کا جواب سامنے آگیا۔ مراد سعید نے اپنے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے 10 سوالات کے جوابات بھی مانگ لیے۔ مراد سعید نے کا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اپنی ساخت اور حیثیت کے اعتبار سے وفاقی حکومت کا حصہ ہے، ایف آئی اے اور آئی بی کے حکام وفاقی حکومت کے ماتحت اور وفاقی وزیر داخلہ کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی زندگی کو خطرہ تھا اور تحفظ کے بجائیوفاقی حکومت مخاصمانہ اقدام کرتی رہی، امپورٹڈ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ارشد شریف کیخلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں جبکہ وزیرداخلہ رانا ثنا نے ارشدشریف کے قتل پر متعدد مرتبہ انتہائی غیرذمہ دارانہ بیانات دیے۔ انہوں نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو بتایا کہ یہاں تک کہ وزیرداخلہ نیقتل کو کینیا میں سونے کی اسمگلنگ سے جوڑنے کی کوشش بھی کی، موجودہ حالات اور وفاقی حکومت کے رویے کے تناظر میں ایف آئی ایسے غیرجانبدار،شفاف اور خودمختار انکوائری کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے