انٹرٹینمنٹ

سجل علی پاکستان کے علاوہ کہاں گھر بنانا چاہتی ہیں

سجل علی پاکستان کے علاوہ کہاں گھر بنانا چاہتی ہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اداکارہ سجل علی نے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ دبئی میں منعقدہ ایوارڈ شو فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں مختلف ممالک سے فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی فنکاروں نے بھی ملک کا نام روشن کیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سجل علی سے پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں گھر بنانے کے حوالے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہندوستان میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ بھارت میں بھی ہوسکتا ہے اور دبئی میں بھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی تقریب ہے جہاں ہمیں موقع ملتا ہے کہ ہم بالی ووڈ فنکاروں سے ملاقات کریں، جیسے جھانوی کپور، گووندا سر اور رنویر سنگھ یہاں موجود ہیں۔ ہم ملکی سفارتی تعقات کے باعث دور ضرور ہیں لیکن ہمارے دل ایک ساتھ ہی دھڑکتے ہیں۔ دوسری جانب جہاں سجل علی کو اس ایوارڈ شو میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیلفی لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں جھانوی کپور کے سجل کے حوالے سے جذبات کو خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سجل علی نے 2017 میں بالی ووڈ فلم مام میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے