تجارت

ایک سے زائد جائیدادوں پر ڈیمڈ ٹیکس لازمی قرار

ایک سے زائد جائیدادوں پر ڈیمڈ ٹیکس لازمی قرار

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک سے زائد جائیدادیں رکھنے والے امیر لوگوں کیلیے ڈیمڈ ٹیکس کو بھی لازمی قرار دے دیا۔ ایف بی آر کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیمڈ ٹیکس کا اطلاق رواں ٹیکس ایئر 2022 سے ہی کردیا گیا ہے جو لوگ ٹیکس ائیر 2022 کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں گے ان کے ساتھ ٹیکس دہندگان کو یہ فارم بھی پر کرکے جمع کروانا ہوگا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جو ٹیکس دہندگان پہلے سے رواں سال کیلیے ٹیکس جمع کروا چکے ہیں انہیں بھی 31دسمبر تک یہ فارم الگ سے جمع کروانا ہوگا، ٹیکس دہندگان کو ڈیمڈ فارم میں اپنی زرعی، صنعتی،رہائشی و کمرشل سمیت تمام اقسام کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیس دہندگان کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ ڈیمڈ ٹیکس کے قابل اثاثوں کی مجموعی ویلیو(مالیت)کیا ہے، یہ بھی بتانا ہوگا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن سات ای کے تحت ڈیمڈ ٹیکس کیلئے کتنی ڈیمڈ آمدنی حاصل ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے