صحت

امریکا میں دنیا کی مہنگی ترین دوا منظور کرلی، ایک خوراک 35 لاکھ ڈالر

امریکا میں دنیا کی مہنگی ترین دوا منظور کرلی، ایک خوراک 35 لاکھ ڈالر

میری لینڈ، امریکا: امریکا میں ادویہ کی منظوری دینے والے ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ایک دوا کی منظوری دی ہے جسے دنیا کی سب سے مہنگی دوا قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس کی فی خوراک قیمت 35 لاکھ ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 78 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ یہ دوا ایک انتہائی کمیاب جینیاتی مرض کے لیے ہے جس میں خون کے لوتھڑے بن جاتے ہیں اور مریض کے لییپیچیدگیوں کی وجہ بنتے ہیں۔ جین تھراپی کی اس دوا کا نام ہیم جینکس ہے جو ہیموفیلیا بی کے مریضوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس میں خون کے لوتھڑے بن جاتے ہیں بسا اوقات خون کا ایسا اخراج جاری ہوتا جسے روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کے مریض بہت ہی کم ہیں۔ امریکا میں صرف 8000 مرد اس کے شکار ہیں جن کے ساتھ یہ بیماری قبر تک جائے گی۔ اگرچہ اس کا روایتی طریقہ علاج بھی کچھ کم ارزاں نہیں کیونکہ وہ بھی کروڑوں روپے تک جاپہنچتا ہے۔ خواتین کے مقابلے میں مرد حضرات ہیموفیلیا بی کے زیادہ شکار ہوتے ہیں اور پوری زندگی اس کے علاج پر 21 سے 23 ملین ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ تاہم برطانیہ میں اس کا علاج قدرے سستا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے