تجارت

نئی مانیٹری پالیسی جاری شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

نئی مانیٹری پالیسی جاری شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسٹیبٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعے کے روز بتایا گیا کہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو ایک فیصد بڑھا گیا ہے جس کے بعد سود کی شرح 16 فیصد تک ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شرح سود میں اضافے کا مقصد افراط زر میں اضافے اور مالیاتی استحکام کو لاحق خطرات کو روکنا ہے۔ قومی مرکزی بینک نے امید ظاہر کی کہ شرح سود میں اضافے سے پائیدار بنیادوں پر معیشت ترقی کی راہ پر ہموار ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے