پاکستان

اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے شیخ رشید

اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ساری جماعتیں عظیم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج راولپنڈی کے لوگ انتخابات کے حق میں اور حکومت سے نجات کے لیے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے ادارے عوام کی رائے کا احترام کریں گے، اس سے پی ڈی ایم کی سیاسی موت واقع ہو جائے گی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ نہ اسلام آباد کی طرف پیش قدمی ہوگی نہ دھرنا دیا جائے گا،یہ فیصلہ عمران خان کریں گے کہ ان کی کیا حکمت عملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے