صحت

پاکستان میں HIV کا پھیلاؤ تشویشناک حد تک بڑھ گیا

پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلاو تشویش ناک حد تک بڑھ گیا، ملک بھر میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9773 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق پاکستان میں اس سال ہر مہینے اوسطا ایچ آئی وی کے 1000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے دس مہینوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی کے نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے، جہاں پر پچھلے دس مہینوں میں ایچ آئی وی کے 6106 نئے کیسز سامنے آئے۔ وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ سندھ میں اس سال 10 مہینوں میں 2097 نئے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 815 اور اسلام آباد میں 496 افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں پچھلے دس مہینوں میں ایچ آئی وی کے 259 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وفاق اور صوبے ہر مہینے ایچ آئی وی کے لاکھوں ٹیسٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے